Wednesday, 24 April 2024, 03:59:17 am
بلوچستان کے دورافتادہ علاقوں کو اقتصادی راہداری کے ذریعے منسلک کیاجارہاہے:عبدالقادر
April 17, 2018

File Photo

ریاستوں اورسرحدی علاقوں کے وفاقی وزیرلیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عبدالقادر بلوچ نے کہاہے کہ بلوچستان کے دورافتادہ علاقو ں کو چین پاکستان اقتصادی راہداری کےمنصوبوں کے تحت سڑکوں کے جال کے ذریعے منسلک کیاجارہاہے۔

انہوں نے ان خیالات کااظہار دالبندین میں مقامی صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہاکہ دالبندین ماشکیل روڈ تعمیر کی جائے گی اور اسے اقتصادی راہداری منصوبے کے تحت پنجگورسے منسلک کیاجائے گا۔

انہوں نے کہاکہ وفاقی حکومت نے ماشکیل کے زلزلہ زدگان کیلئے بیس کروڑ روپے کی منظوری دی ہے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.