Friday, 26 April 2024, 01:40:44 am
نصیر آباد:دہشتگردوں نے ریلوے ٹریک کو دھماکے سے اڑا دیا، 4افراد جاں بحق
March 17, 2019

آج ضلع نصیر آباد کے علاقے ربی میں دہشت گردوں نے ریلوے ٹریک کو دھماکے سے اڑا دیا جس سے 4 افراد جاں بحق اور آٹھ زخمی ہوگئے۔

دہشت گردوں کا ہدف جعفر ایکسپریس تھی۔

پولیس کے ذرائع کے مطابق دھماکے سے ریلوے لائن کو نقصان پہنچا اور ریل گاڑی کی چار بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں۔

امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہیں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔

دریں اثنا ریلوے کے وزیر شیخ رشید احمد نے کہا کہ ٹرینوں اور مسافروں کو نشانہ بنانا دہشت گردوں کا بزدلانہ اقدام ہے جس کی ہم مذمت کرتے ہیں۔

انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ دہشت گردوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔

شیخ رشید نے کہا کہ جائے وقوعہ پر امداد اور بحالی کی کارروائی جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے تعاون سے ریلوے لائنز کی نگرانی موثر بنائی جائے گی۔

 

Error
Whoops, looks like something went wrong.