Saturday, 20 April 2024, 04:40:09 pm
امریکہ کی سالانہ رپورٹ میں مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں کی عالمی تحقیقات کا مطالبہ
March 17, 2019

فائل فوٹو

انسانی حقوق کے حوالے سے امریکہ کی سالانہ رپورٹ میں بھارتی فوج کی طرف سے مقبوضہ کشمیر میں بڑے پیمانے پر انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی عالمی تحقیقات کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

کشمیر میں انسانی حقوق سے متعلق اقوام متحدہ کی رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے امریکی محکمہ خارجہ کی گزشتہ سال کی رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ بھارتی فوج مختصر عرصے میں ایک سو پینتالیس شہریوں کو شہید کرچکی ہے۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال کے دوران انسانی حقوق کی مختلف مقامی اور بین الاقوامی تنظیموں نے بھارتی فوج کی طرف سے مقبوضہ کشمیر میں ہجوم کو قابو میں رکھنے کے لئے پیلٹ گنز کے استعمال پر شدید تشویش ظاہر کی ہے۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق جولائی 2016ء سے اگست 2017 کے درمیان سترہ افراد پیلٹ گن سے زخمی ہونے کے باعث جاں بحق ہوئے۔

 

Error
Whoops, looks like something went wrong.