Wednesday, 24 April 2024, 03:02:51 pm
زرمبادلہ کے موجودہ ذخائر درآمدات کی ضروریات پوری کرنے کیلئے کافی ہیں، وزارت خزانہ
March 17, 2018

وزارت خزانہ نے کہاہے کہ زرمبادلہ کے موجودہ ذخائر قرضوں کی ادائیگی اور درآمدات کی ضروریات پوری کرنے کیلئے کافی ہیں۔

ایک اخبارمیں شائع ہونیوالی خبر پر وزارت کے ترجمان نے وضاحت کرتے ہوئے کہاکہ زرمبادلہ کے ذخائر کی کوئی مستقل حد نہیں ہے۔

انہوں نے کہاکہ زرمبادلہ کے ذخائر برآمدات سے حاصل کردہ آمدنی، بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے موصول ہونیوالی ترسیلات زر، براہ راست بیرونی سرمایہ کاری اور مرکزی بنکوں کی آمدنی پرمشتمل ہیں۔

ترجمان نے کہاکہ پاکستان نے بیرونی ادائیگیوں میں کبھی کوئی تاخیرنہیں کی اورماضی میں زرمبادلہ کے ذخائر کی کم ترسطح کے باوجود تمام مالیاتی ذمہ داریا ں پوری کی گئی ہیں۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.