Tuesday, 23 April 2024, 04:31:12 pm
سپریم کورٹ کاسرکاری اشتہارات سے سیاسی رہنماؤں کی تصاویر ہٹانے کا حکم
March 17, 2018

سپریم کورٹ نے سرکاری اشتہارات سے سیاسی رہنمائوں کی تصاویراگلے ماہ کی تین تاریخ تک ہٹانے کا حکم دیا ہے۔

چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں عدالت عظمیٰ کے تین رکنی بنچ نے ازخودنوٹس کی سماعت کرتے ہوئے سیاسی رہنمائوں کی تصاویر کے ساتھ سرکاری اشتہارات کی تفصیلات طلب کرلی۔چیف جسٹس نے ایسے اقدامات پر سرکاری فنڈز واپس کرنے کاحکم دیتے ہوئے ریمارکس دئیے کہ مستقبل میں سرکاری اشتہارپرکسی سیاسی رہنما کی تصویر نہ لگائی جائے۔

سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں پی آئی اے میں مسافروں کے سامان کی گمشدگی سے متعلق ایک اور مقدمے کی سماعت کرتے ہوئے چیف جسٹس نے انسداد منشیات فورس اور ایف آئی اے سے اس ضمن میں رپورٹ طلب کرلی ۔عدالت نے متعلقہ اداروں کو ہوائی اڈوں پرمسافروں کے سامان کی گمشدگی کے مسئلے کے حل کیلئے دس دن کے اندر اپنی سفارشات پیش کرنے کا بھی حکم دیا۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.