Friday, 17 August 2018, 11:31:49 pm
سوشل میڈیا پرگستاخانہ مواد کو روکنے کیلئے جامع اقدامات کر رہے ہیں،پی ٹی اے
March 17, 2018

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی سوشل میڈیا پر فرقہ وارانہ ' نفرت انگیز اور گستاخانہ مواد کو روکنے کیلئے جامع اقدامات کررہی ہے۔ پی ٹی اے ذرائع کے مطابق فیس بک پر گستاخانہ مواد جاری ہونے کے بعد امریکہ میں سوشل میڈیا ایپلیکیشن کے حکا م سے رابطہ کرنے کی کوششیں کی گئی ہیں تاکہ پاکستان میں ایسے گستاخانہ مواد کو روکا جائے۔فیس بک حکام کو بھی مطلع کیا گیا ہے کہ آزادی اظہار کی بنیاد پر گستاخانہ مواد کی اشاعت کی اجازت نہیں ہے۔ذرائع نے مزید کہا کہ فیس بک نے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کویقین دلایا کہ قابل اعتراض مواد کو روکا جائے گا۔مزید یہ کہ ایسی معلومات پوسٹ کرنے اور اسے شیئر کرنے والے افراد کے خلاف مقدمات درج کیے گئے ہیں۔ پی ٹی اے تسلسل کے ساتھ موبائل فون استعمال کرنے والوں کو سوشل میڈیا پر گستاخانہ یا نفرت انگیز مواد کی اطلاع دینے کیلئے پیغامات بھیجتا ہے۔