Saturday, 20 April 2024, 01:47:20 pm
پاکستان ایک مستحکم اورپُرامن افغانستان دیکھنے کاخواہاں ہے، اعزاز
March 17, 2018

امریکہ میں پاکستان کے سفیراعزازاحمدچودھری نے کہاہے کہ پاکستان ایک مستحکم اورپرامن افغانستان دیکھنے کاخواہاں ہے اوریہ پاکستان اورامریکہ کامشترکہ مقصد ہے۔

وہ واشنگٹن میں ڈی سی میں پاکستانی سفارتخانے میں خواتین کے غیرملکی پالیسی گروپ کی ایک تقریب میں اظہارخیال کررہے تھے۔

انہوں نے دونوں ملکوں کے درمیان اچھے تعلقات برقراررکھنے کی اہمیت پرزوردیا اگرچہ افغانستان کے بارے میں دونوں ملکوں کی سوچ میں اختلافات ہیں۔

سفیر نے تیزی سے تبدیل ہوتی ہوئی عالمی صورتحال کے تناظر میں ملکی اورغیرملکی سطح پر پاکستان کی کامیابیوں کو بھی اجاگرکیا۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.