Thursday, 25 April 2024, 01:27:26 pm
پاک بحریہ کے سربراہ کا سعودی بحریہ کے کمانڈر سے دوطرفہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال
March 17, 2018

بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفرمحمود عباسی نے جو سعودی عرب کے دورے پر ہیں ، سعودی عرب کی بحریہ کے WESTERN FLEET کمانڈر سے ملاقات کی ہے ۔

پاک بحریہ کے ترجمان کے مطابق ملاقات میں دوطرفہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔WESTERN FLEETکے کمانڈر نے دونوں ملکوں کی بحری افواج کے درمیان مضبوط تعلقات کوسراہا۔ایڈمرل ظفرمحمود عباسی نے WESTERN FLEET کے کمان اینڈ کنٹرول سینٹر ، رائل سعودی نیول سکول اور رائل سعودی نیول فورسز ایوی ایشن کا بھی دورہ کیا ۔انہوں نے سعودی عرب کی بحریہ کا جنگی جہاز HMS MAKKAHبھی دیکھا اوراس کے عملے سے بات چیت کی،انہوں نے عملے کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کوسراہا۔بحریہ کے سربراہ کے سعودی عرب کے دورے سے دونوں ملکوں کی بحری افواج کے درمیان تعاون کو مضبوط بنانے میں مدد ملے گی۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.