Friday, 29 March 2024, 12:18:31 pm
مستحکم پاکستان چین کی ترقی کیلئے ناگزیر ہے:چینی سفیر
March 17, 2018

پنجاب کے وزیراعلیٰ شہبازشریف نے کہا ہے کہ چین نے چین پاکستان اقتصادی راہداری پاکستان کو تحفے میں دی ہے جو پاکستان کیلئے تقدیربدلنے کا منصوبہ ثابت ہوا ہے ۔انہوں نے یہ بات ہفتہ کے روز لاہورمیں چین کے سفیر پائو جنگ سے ملاقات کے دوران کہی ۔فریقین نے باہمی دلچسپی کے امور چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے پرپیشرفت ، پاکستان مسلم لیگ ( ن) اور چین کی کمیونسٹ پارٹی کے درمیان بڑھتے تعلقات پرتبادلہ خیال کیا۔اس موقع پر اظہارخیال کرتے ہوئے چین کے سفیر نے شہبازشریف کو پاکستان مسلم لیگ (ن) کا صدرمنتخب ہونے پر مبارک باد دی ۔چین کے سفیر نے شہبازشریف کو چین میں انٹرنیشنل پولٹیکل پارٹیز لاہورمیں اکیسویں صدی میں پاکستان چین تعلقات کے بارے میں پالیسی ڈائیلاگ میں اظہارخیال کرتے ہوئے چین کے سفیر نے کہا ایک خطہ ایک سڑک پروگرام میں چین پاکستان اقتصادی راہداری کے روٹ کی مرکزیت کے باعث چین کیلئے پاکستان کی اہمیت مسلسل بڑھتی رہے گی۔انہوں نے کہاکہ مستحکم پاکستان چین کی ترقی کیلئے ناگزیر ہے ۔چین کے سفیر نے کہاکہ سی پیک پوری دنیا کے امن اور رابطے کیلئے ایک اہم منصوبہ ہے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.