Thursday, 25 April 2024, 03:45:52 am
قومی سلامتی کے مشیر ناصر خان جنجوعہ علاقائی سلامتی کے امورپربات چیت کیلئے آج کابل روانہ ہورہے ہیں
March 17, 2018

قومی سلامتی کے مشیر ناصر خان جنجوعہ افغانستان کے ایک روزہ دورے پرآج کابل روانہ ہوں گے جہاں وہ اپنے افغان ہم منصب حنیف ATMAR سے دوطرفہ تعلقات اورعلاقائی امور پر بات چیت کریںگے۔

وہ افغان قومی سلامتی کے مشیر کی خصوصی دعوت پریہ دورہ کررہے ہیں۔

اپنے قیام کے دوران ناصرخان جنجوعہ افغان صدر اشرف غنی چیف ایگزیکٹو عبد اللہ  اپنے افغان ہم منصب اور افغان خفیہ ایجنسی این ڈی ایس کے سربراہ سے ملاقاتیں کریں گے ۔

فریقین باہمی تعلقات میں بہتری تعاون میں اضافے باالخصوص افغان صدر کی جانب سے شروع کئے گئے امن عمل کے تناظر میں ملکر کام کرنے کے حوالے سے لائحہ عمل وضع کرینگے ۔

پاکستان کاموقف ہے کہ پرامن افغانستان کامطلب پرامن پاکستان ہے ۔دونوں ملکوں کی منزل اورمستقبل ایک ہی ہے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.