Friday, 19 April 2024, 05:22:55 am
حکومت ہررائے دہندہ کو قومی شناختی کارڈ فراہم کرے گی:احسن
March 17, 2018

وزیرداخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ حکومت ملک میں ہررائے دہندہ کو قومی شناختی کارڈ فراہم کرے گی۔

ہفتہ کے روز لاہور میں صحافیوں سے باتیں کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ نادرا میں ایک سوموبائل کاروں کو شامل کئے جانے سے انتخابی عمل میں عوام کوسہولت میسر آئے گی۔انہوں نے کہاکہ ملک میں جمہوریت کا سفر جاری ہے اور سینیٹ کے انتخابات کا بروقت انعقاد جمہوری عمل میں پیشرفت کاثبوت ہے۔

دریں اثناء وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ زندگی کے کسی بھی شعبے میں ترقی یقینی بنانے کیلئے مثبت سوچ ناگزیر ہے۔انہوں نے لاہور میں آپا نثار فاطمہ گرلز ہائی سکول میں تقریب تقسیم انعامات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کامیابی کے حصول کیلئے تعلیم اور سخت محنت ضروری ہے۔احسن اقبال نے کہا کہ تعلیم اور لگن سے مستقبل کو بہتر بنایا جاسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ قوم کی بیٹیاں تمام شعبوں میں اپنی صلاحیتوں کو منوا رہی ہیں اور والدین کو چاہئے کہ انہیں تعلیم کے زیور سے آراستہ کریں۔اس موقع پر احسن اقبال نے طالبات میں انعامات بھی تقسیم کئے۔

 

Error
Whoops, looks like something went wrong.