Friday, 19 April 2024, 05:55:35 pm
میڈیا اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں خواتین کی شمولیت ناگزیر ہے، فواد چوہدری
February 17, 2021

سائنس اور ٹیکنالوجی کے وزیر چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ عصر حاضر کے تقاضے پورے کرنے کیلئے میڈیا سائنسز کے نصاب میں تبدیلی کی اشد ضرورت ہے۔

انہوں نے بدھ کے روز فاطمہ جناح خواتین یونیورسٹی، راولپنڈی میں دوروزہ عالمی ذرائع ابلاغ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ماضی میں ڈیجیٹل کمپنیوں کے معاملات درست انداز میں نہیں چلائے گئے۔چوہدری فواد حسین نے کہا کہ ہمیں مستقبل کے اہم وقت کے لئے خود کو تیار کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے طلبا کی صلاحیتوں کو نکھارنے کیلئے ٹیکنالوجی کمپنیوں کا خیرمقدم کرنا چاہئے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ ملک کی بہتری کیلئے میڈیا اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں خواتین کی شمولیت ناگزیر ہے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.