Thursday, 25 April 2024, 04:01:32 pm

مزید خبریں

 
بھارت کے غیرقانونی زیرقبضہ جموں وکشمیرمیں احتجاجاً مکمل ہڑتال
February 17, 2021

بھارت کے غیرقانونی زیرقبضہ جموں وکشمیرمیں یورپی پارلیمانی گروپ کے علاقے کے دورے کے خلاف احتجاجاً آج مکمل ہڑتال ہے اس دورے کااہتمام بھارتی حکام نے کیاہے تاکہ عالمی برادری کو علاقے کی زمینی صورتحال سے متعلق گمراہ کیاجاسکے۔

ہڑتال کی اپیل کل جماعتی حریت کانفرنس نے کی، اور تمام حریت پسندتنظیموں اورکشمیری رہنماؤں نے اس کی حمایت کی ہے جس کامقصد کشمیر کے دیرینہ تنازعہ کے حل کی کیلئے عالمی برادری کو اپنی ذمہ داروں کو یاد دلانا ہے۔تمام دکانیں، کاروباری مراکز بند ہیں اور سڑکوں پرٹریفک معطل ہے ۔حریت رہنماؤں اورتنظیموں نے اپنے الگ الگ بیانات میں کہا ہے کہ بھارت پہلے ہی عالمی برادری کو گمراہ کرنے کی کوششوں میں بری طرح ناکام ہوا ہے اور آئندہ بھی اسے ناکامی ہوگی۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.