Thursday, 28 March 2024, 03:46:58 pm
مقبوضہ کشمیر صحافی کئی ماہ سے جاری مواصلاتی بندش کے خاتمہ کیلئےمصروف ِ جدوجہد
February 17, 2020

مقبوضہ کشمیرمیں صحافی کئی ماہ سے جاری مواصلاتی بندش کے خاتمے کے لئے جدوجہد کررہے ہیں۔

بی بی سی کی نامہ نگارPriyanka Dubeyکی رپورٹ کے مطابق، جنہوں نے حال ہی میں مقبوضہ علاقے کا دورہ کیا، مقامی صحافیوں کے پاس وادی کی صورتحال کے بارے میں رپورٹنگ کرنے کاکوئی طریقہ نہیں ہے۔

متعددصحافی گزشتہ سال اگست میں ا س وقت ملازمتوں سے محروم ہوگئے جب بھارتی کی حکومت نے مقبوضہ کشمیرمیں لینڈلائن ،موبائل اورانٹرنیٹ سروسزمعطل کیں۔

مقامی صحافیوں نے کہاہے کہ ان کے رابطے مکمل طورپرمنقطع ہیں اوران کیلئے اپنے نیٹ ورک اورذرائع کو برقراررکھناانتہائی مشکل ہے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.