Friday, 19 April 2024, 04:59:42 am
ولی عہد محمد بن سلمان کا دورہ پاکستان مضبوط دوطرفہ اقتصادی تعلقا ت کا مظہر ہے، وزیراعظم
February 17, 2019

فائل فوٹو

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ولی عہد محمد بن سلمان کا دورہ پاکستان مضبوط دوطرفہ اقتصادی تعلقات کا مظہر ہے۔

جدہ سے شائع ہونے والے ایک سعودی روزنامے کو انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ ولی عہد کے دورے کے دوران تیل صاف کرنے کے کارخانے کے قیام کے حوالے سے مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط کئے جائیں گے جو پاکستان میں سعودی عرب کی سب سے بڑی سرمایہ کاری ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ سفارتی شعبے میں دونوں ملک کشمیر اور فلسطین جیسے سلگتے مسائل کے پرامن حل کیلئے عالمی برادری کو متحرک کرنے میں مل کر موثر کردار ادا کرسکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دونوں برادر ملک افغانستان میں امن عمل کے فروغ اور اسلامی تعاون تنظیم کے پلیٹ فارم کو بروئے کار لائے ہوئے امت مسلمہ کے اتحاد کیلئے اپنا اثر و رسوخ بھی استعمال کرسکتے ہیں۔

سعودی عرب کے خلاف حوثیوں کی جارحیت سے متعلق سوال پر وزیراعظم نے کہا کہ سعودی عرب ہر حوالے سے ہمارے دلوں کے قریب ہے اور پاکستان کسی کو سعودی عرب پرحملے کی اجازت نہیں دے گا۔

انہوں نے کہاکہ جب بھی سعودی عرب کی سا لمیت و خودمختاری کو کوئی خطرہ لاحق ہوا پاکستان اس کے ساتھ کھڑا ہوگا۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.