Friday, 26 April 2024, 01:32:12 am
حکومت خشک سالی سے متاثرہ علاقوں کیلئے ہرممکن مدد فراہم کرے گی:زبیدہ
February 17, 2019

دفاعی پیداوار کی وزیر زبیدہ جلال نے کہا ہے کہ حکومت خشک سالی سے متاثرہ علاقوں کیلئے ہرممکن مدد فراہم کرے گی۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری اور منیجنگ ڈائریکٹر بیت المال سے اسلام آباد میں ملاقات کے دوران کیا۔ملاقات کے دوران بلوچستان کے خشک سالی سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیوں کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیاگیا۔اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے زبیدہ جلال نے تجویز دی کہ مستقبل میں ایسی قدرتی آفات سے نمٹنے کے لئے ٹھوس اور موثر اقدامات بھی کئے جانے چاہیں۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.