Friday, 29 March 2024, 01:23:28 pm
را پاکستان میں دہشتگردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث ہے:تجزیہ کار
February 17, 2018

دفاعی تجزیہ کار بریگیڈیئرریٹائرڈ حارث نواز نے کہاہے کہ را پاکستان میں دہشتگردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث ہے۔

ریڈیو پاکستان کے خبروں اورحالات حاضرہ چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پاکستان نے افغانستان کو بتادیاہے کہ بھارتی جاسوس ادارے کو پاکستان کیخلاف افغان سرزمین استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی جانی چاہیے۔دفاعی تجزیہ کاربریگیڈیئرٹیپوسلطان نے کہاکہ احسان اللہ احسان نے دعویٰ کیاہے کہ پاکستان میں بعض بدترین حملے افغان اوربھارتی خفیہ ایجنسیوں کے تعاون سے کئے گئے۔ایئرمارشل ریٹائرڈ شاہدلطیف نے کہاکہ احسان اللہ احسان کوعدالتوں کاسامنا کرنا پڑیگا۔انہوں نے کہاکہ بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کے خلاف سخت کارروائی ہونی چاہیے۔ممتازدانشور ڈاکٹر پرویزاقبال چیمہ نے کہاکہ ہم پُرامید ہیں کہ کینیڈا کے وزیراعظم بھارتی ہم منصب پرمقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں روکنے پرزوردینگے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.