Thursday, 28 March 2024, 11:02:12 pm
وزیراعظم کاشان رسالتﷺسےمتعلق روسی صدرکےبیان کاخیرمقدم
January 17, 2022

وزیر اعظم عمران خان نے روس کے صدر ولادی میر پیوٹن کے اس بیان کو سراہا ہے کہ پیغمبر پاک حضرت محمد خاتم النبین صلیّ اللہُ علیہ ِوآلہ وسلم کی شان میں گستاخی کو آزادی اظہار نہیں کہا جا سکتا بلکہ یہ مذہبی آزادی کی خلاف ورزی ہے۔روس کے صدر کے ساتھ ٹیلی فون پر بات چیت کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ انہوں نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب میں اسلام کیخلاف بڑھتے ہوئے پراپیگنڈے اور اس سے منسلک نفرت کو باقاعدگی سے اجاگر کرتے ہوئے اس کے سنگین نتائج کی جانب نشاندہی کی۔وزیر اعظم نے زور دیا کہ پاکستان کے روس کے ساتھ دوطرفہ تعلقات بہتری کی جانب گامزن ہیں اور تجارتی و اقتصادی تعلقات اور توانائی کے شعبے میں تعاون بہتر ہوا۔انہوں نے پاکستان سٹریم گیس پائپ لائن منصوبے کو جلد عملی شکل دینے کے حکومت کے عزم کا اعادہ کیا۔دونوں رہنمائوں نے مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے، اعلیٰ سطح کے وفود کے تبادلے بڑھانے اور افغانستان سے متعلقہ امور پر قریبی رابطہ برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔وزیر اعظم نے اِس بات پر زور دیا کہ ایک پُرامن اور مستحکم افغانستان علاقائی استحکام کیلئے ناگزیر ہے۔انہوں نے کہا کہ افغانستان کو شدید انسانی اور اقتصادی چیلنجز درپیش ہیں اور اس نازک صورتحال میں افغانستان کے عوام کو عالمی برادری کا تعاون اہمیت کا حامل ہے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.