Wednesday, 24 April 2024, 08:22:05 am
وزیراعظم آج ہری پور میں پاکستان ڈیجیٹل سٹی اسپیشل ٹیکنالوجی زون کا افتتاح کریں گے
January 17, 2022

وزیراعظم عمران خان آج ہری پور میں پاکستان ڈیجیٹل سٹی اسپیشل ٹیکنالوجی زون کا افتتاح کریں گے۔پاکستان ڈیجیٹل سٹی ہری پور خیبرپختونخوا حکومت کا ایک فلیگ شپ پروجیکٹ ہے، جو 86 کنال اراضی پر پھیلا ہوا ہے، جس میں آئی ٹی انڈسٹری کو ایک جگہ پر تمام سہولیات فراہم کی جائیں گی۔اس سے صوبے میں الیکٹرونکس، سافٹ ویئر ہاسز، موبائل فون انڈسٹری، ٹیکنالوجی انکیوبیٹرز اور کمپیوٹر انڈسٹری جیسی متعلقہ صنعتوں کو فائدہ ہوگا۔پاکستان ڈیجیٹل سٹی ہری پور، کا مقصد ملک اور بیرون ملک کے ماہرین تعلیم، تحقیق، صنعت اور منصوبہ سازوں کے درمیان تعاون اور اختراع کو فعال کرنے کے لیے جدید ترین سہولت کے طور پر کام کرنا ہے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.