Thursday, 28 March 2024, 07:07:38 pm
حکومت عوامی مسائل حل کرنے کیلئے بھرپور کوششیں کررہی ہے:وزیرخارجہ
January 17, 2022

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ ملک میں مہنگائی عارضی ہے اور حکومت اگلے سال تک اس پر قابو پالے گی۔ملتان میں مختلف تقاریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت عوام کو درپیش مشکلات سے غافل نہیں اور عوامی مسائل کے حل کے لیے بھرپور کوشش کر رہی ہے۔وزیر خارجہ نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں حکومت کی کرپشن کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی ہے۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت شفافیت پر پختہ یقین رکھتی ہے اور قومی دولت اور وسائل کو عوامی ترقی پر خرچ کر رہی ہے۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت 2018 کے انتخابات میں عوام سے کیے گئے وعدوں کو پورا کرے گی اور اپنی پانچ سالہ کارکردگی کی بنیاد پر آئندہ عام انتخابات میں دوبارہ عوام کی عدالت میں جائے گی۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.