Saturday, 20 April 2024, 06:27:56 am
حکومت عام آدمی کو ریلیف دینے کیلئے عملی اقدامات کررہی ہے:اسدعمر
January 17, 2022

وزیر منصوبہ بندی و ترقی اسد عمر کا کہنا ہے کہ حکومت معیشت کی ترقی کے ساتھ ساتھ عام آدمی کو ریلیف دینے کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے۔وہ بلوچستان کے علاقے گڈانی میں دنیا کے تیسرے بڑے شپ بریکنگ یارڈ کے دورے کے موقع پر مقامی صنعتکاروں کے وفد سے بات چیت کر رہے تھے۔اسد عمر نے کہا کہ حکومت مقامی صنعتوں کو درپیش مسائل سے آگاہ ہے اور یقین دلایا کہ کسٹم ٹیکس ٹیرف کی قیمتوں کو مستحکم رکھنے اور عام آدمی کے روزگار کو یقینی بنانے کے لیے پالیسی بنائی جائے گی۔اس موقع پر وزیر منصوبہ بندی کو بتایا گیا کہ گڈانی شپ بریکنگ انڈسٹری روزگار کا ایک بڑا ذریعہ ہے جہاں 25000 مزدور براہ راست اور 200,000 سے زائد افراد بالواسطہ اس سے وابستہ ہیں۔

 

Error
Whoops, looks like something went wrong.