Thursday, 25 April 2024, 08:45:17 pm
فلم اور ٹیلی ویژن کے نامور اداکار رشید نازانتقال کرگئے
January 17, 2022

فلم اور ٹیلی ویژن کے نامور اداکار رشید ناز پیر کو 73 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین اور وزیر مملکت فرخ حبیب نے اداکار رشید ناز کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔اپنے الگ الگ تعزیتی پیغامات میں، انہوں نے کہا کہ تجربہ کار اداکار نے پشتو، ہندکو، اردو ٹی وی ڈراموں میں اپنی شاندار پرفارمنس کے ذریعے ناظرین کو مسحور کیا۔انہوں نے کہا کہ رشید ناز کی فن کے میدان میں خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔انہوں نے مرحوم کی جنت میں بلندی درجات کی دعا کرتے ہوئے سوگوار خاندان کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار بھی کیا۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.