Thursday, 18 April 2024, 10:10:21 pm
اقتصادی ترجیحات کے حصول پر بھرپور توجہ دے رہے ہیں،وزیر خارجہ
January 17, 2022

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان وزیراعظم عمران خان کی زیر قیادت اپنی معاشی ترجیحات پر توجہ مرکوز کئے ہوئے ہے۔ پیر کے روز اسلام آباد میں ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال سے نمٹنے کیلئے انہوں نے فعال حکمت عملی وضع کرنے پر زور دیا۔وزیرخارجہ نے کہا کہ پاکستان موجودہ حالات کے تقاضوں کے مطابق تحقیقاتی اداروں کو بہتر بنانے کیلئے پرعزم ہے۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت نے مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ سمیت تمام عالمی فورموں پر موثر طریقے سے اجاگر کیا ہے۔دستاویزی ثبوت پیش کرتے ہوئے ہم نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو بے نقاب کیا۔وزیر خارجہ نے افغانستان میں بگڑتی ہوئی صورتحال کے حوالے سے کہا کہ ہم نے پاکستان میں اسلامی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کا اجلاس طلب کیا۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.