Sunday, 28 February 2021, 08:06:20 am
پی ایس 52 عمر کوٹ میں ضمنی انتخاب کی تیاریاں مکمل
January 17, 2021

سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس باون عمرکوٹ دو میں کل ضمنی انتخاب کروانے کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔
مقابلے کی دوڑ میں مجموعی طور پر بارہ امیدوار شامل ہیں تاہم پیپلز پارٹی کے سید امیر علی شاہ اور گرینڈ ڈیمو کریٹک الائنس کے ارباب غلام رحیم کے درمیان کانٹے دار مقابلے کی توقع ہے' یہ نشست سید علی مردان شاہ کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی۔
انتخابی عمل کے لئے حلقے میں ایک سو اٹھائیس پولنگ سٹیشن اور چار سو تئیس پولنگ بوتھ قائم کئے گئے ہیں۔
قانون نافذ کرنے والے اداروں نے پولنگ کا عمل خوش اسلوبی سے یقینی بنانے کیلئے سیکورٹی کے جامع انتظامات کیے ہیں۔
سندھ حکومت نے کل حلقے میں عام تعطیل کا اعلان کیا ہے تاکہ لوگ اپنے ووٹ آسانی سے ڈال سکیں۔
ضمنی انتخاب کے عمل کے دوران پیش آنے والے مسائل کے فوری حل کیلئے شکایات کے ازالے کے سیل بھی قائم کیے گئے ہیں۔
ادھر سندھ کے صوبائی الیکشن کمشنر اعجاز انور چوہان نے کہا ہے کہ حلقہ پی ایس اٹھاسی ملیر دو میں کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال مکمل ہونے اور بعض امیدواروں کی جانب سے کاغذات نامزدگی واپس لئے جانے کے بعد بیس امیدوار مقابلے میں حصہ لے رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ حتمی امیدواروں کو انتخابی نشانات جاری کر دیئے گئے ہیں اور حلقے میں پولنگ سولہ فروری کو ہو گی۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.