Wednesday, 24 April 2024, 06:54:27 pm
کراچی کے ترقیاتی پیکج پر کام جاری ہے:امین الحق
January 17, 2021

File Photo

انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی مواصلات کے وزیر امین الحق نے کہا ہے کہ کراچی کیلئے ایک ہزار ارب روپے کے ترقیاتی پیکج پر وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی مشترکہ کوششوں کے ساتھ کام جاری ہے ۔وہ کراچی رابطہ کمیٹی کے اجلاس کے بعد منصوبہ بندی اور ترقی کے وزیر اسد عمر اوروزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کے ہمراہ صحافیوں کو بریفنگ دے رہے تھے ۔وفاقی وزیر نے کہاکہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں کراچی اور ملک بھر کی ترقی کیلئے کام کررہی ہیں۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے منصوبہ بندی اور ترقی کے وزیر اسد عمر نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے برسراقتدار آنے کے بعد کراچی میں پانچ پلوں کی تعمیر سمیت متعدد منصوبے مکمل کیے ہیں۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.