Tuesday, 23 April 2024, 07:23:55 pm

مزید خبریں

 
حریت رہنماؤں،تنظیموں کا کشمیریوں کے حقوق کی کھلی خلاف ورزی پر بھارت کیخلاف بین الاقوامی فوجداری عدالت میں مقدمہ چلانے کا مطالبہ
January 17, 2021

غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں حریت رہنماؤں اور تنظیموں نے کشمیریوں کے حقوق کی کھلی خلاف ورزی کرنے پربھارت کے خلاف بین الاقوامی کرمنل کورٹ میں مقدمہ چلانے کا مطالبہ کیا ہے۔

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق حریت رہنماؤں اور تنظیموں نے سرینگر میں اپنے الگ الگ بیانات میں کہا کہ بھارتی فورسز کی طرف سے علاقے میں جاری ظلم وبربریت بین الاقوامی قانون کے مطابق نسل کشی اور جنگی جرائم کی تعریف پرپورا اترتاہے۔ انہوں نے کہا کہ مودی کی زیرقیادت فسطائی بھارتی حکومت کی طرف سے 05 اگست 2019 کومقبوضہ جموں وکشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے بعد کشمیریوں کے خلاف جرائم میں کئی گنا اضافہ ہوا ہے۔حریت رہنماؤں نے نشاندہی کی کہ بھارت اقوام متحدہ کی طرف سے تسلیم شدہ متنازعہ علاقے میں آبادی کا تناسب تبدیل کرکے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کررہا ہے۔کل جماعتی حریت کانفرنس کے جنرل سیکریٹری مولوی بشیر احمد نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ بھارت نے علاقے پر اپنے غیر قانونی قبضے کو برقرار رکھنے کے لئے لاکھوں کشمیری مسلمانوں کو شہید کیا ہے۔ انہوں نے افسوس کا اظہارکیا کہ بھارت جدوجہد آزادی کو دبانے کے لئے کشمیریوں کا قتل عام ، خواتین کی بے حرمتی اور حریت رہنماؤں اور کارکنوں کو جیلوں میں ڈال رہاہے۔جموں وکشمیر ایمپلائز موومنٹ نے ایک بیان میں بھارتی ٹی وی اینکر ارنب گوسوامی کے منظر عام پرآنے والے وٹس ایپ پیغامات کا حوالہ دیتے ہوئے جن سے پتہ چلتا ہے کہ پلوامہ کا جعلی آپریشن بھارتی حکومت کی کارستانی تھی، کہا کہ یہ ڈرامہ پاکستان کو بدنام کرنے کے لئے رچایا گیا تھا۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.