Saturday, 20 April 2024, 09:42:03 am
حکومت بھارت کے مذموم عزائم کو دنیاکے سامنے بے نقاب کرتی رہے گی:معید
January 17, 2021

File Photo

قومی سلامتی کے بارے میں وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر معید یوسف نے کہا ہے کہ حکومت بھارت کے مذموم عزائم کو دنیاکے سامنے بے نقاب کرتی رہے گی جو پاکستان میں عدم استحکام پیداکرنے کی سازش کررہاہے۔ایک نجی ٹیلی ویژن چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ عالمی برادری کے سامنے بھارت کا حقیقی چہرہ بے نقاب کرنا ایک مشکل کام ہے کیونکہ یہ ترقی یافتہ ملکوں کیلئے ایک بڑی تجارتی منڈی ہے ۔تاہم انہوں نے کہاکہ پاکستان کی طرف سے بھارت کے مکروہ عزائم کو عالمی طاقتوں کے سامنے بے نقاب کرنے کیلئے اپنائی گئی جامع حکمت عملی موثر انداز میں کام کررہی ہے ۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.