Friday, 28 February 2020, 11:41:46 pm
تجزیہ کاروں کی امریکہ،ایران حالیہ کشیدگی ختم کرانے میں پاکستان کے موثر کردار کی تعریف
January 17, 2020

معروف تجزیہ کاروں نے امریکہ اور ایران کے درمیان حالیہ کشیدگی ختم کرانے میں پاکستان کے موثر کردار کی تعریف کی ہے۔

ریڈیو پاکستان کے خبروں اور حالات حاضرہ کے چینل کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت خطے میں پائیدار امن کے قیام کیلئے عالمی سطح پر موثر سفارتکاری پر عمل پیرا ہے۔انہوں نے کہا کہ افغان تنازعے کا کوئی فوجی حل نہیں ہے اور پاکستان جنگ سے تباہ حال ملک میں امن کے فروغ کیلئے افغانوں کی قیادت میں افغان امن عمل کی حمایت جاری رکھے گا۔