Thursday, 25 April 2024, 04:19:21 am
جی بی ڈی ڈبلیوپی کی ایک ارب ستر کروڑ روپے کی لاگت کے چار ترقیاتی منصوبوں کی منظوری
January 17, 2020

گلگت بلتستان ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی نے ایک ارب ستر کروڑ روپے کی لاگت کے چار ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دی ہے۔

 یہ منظوری گلگت میں وزیراعلیٰ حفیظ الرحمن کی زیرصدارت اجلاس میں دی گئی۔

 اجلاس میں ریسکیو 1122 سروس کے دائرہ کار ،غذر،استور، کھرمنگ اورشغر   تک بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا۔

اجلاس میں ہنزل پن بجلی منصوبے کا نظرثانی شدہ پی سی ون وزارت امور کشمیر و گلگت بلتستان کو بھجوانے کا فیصلہ  بھی کیا گیا۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.