Thursday, 25 April 2024, 01:56:46 am

مزید خبریں

 
بی جےپی کی حکومت خطےمیں موجودہ صورتحال پر دنیا کوگمراہ کررہی ہے:غلام نبی آزاد
January 17, 2020

 مقبوضہ کشمیر کے سابق کٹھ پتلی وزیراعلیٰ اور بھارتی پارلیمنٹ کے رکن غلام نبی آزاد نےکہاہےکہ بی جے پی کی حکومت خطے میں موجودہ صورتحال پر دنیا کو گمراہ کررہی ہے۔

جموں میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نئی دہلی کوابھی تک یہ سمجھ بوجھ نہیں ہے کہ جموں و کشمیر میں حکومت کیسے چلائی جاتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے اور یونین کے دو حصوں میں تقسیم کرنے کے بعد سے بی جے پی کی حکومت نے کشمیر کے حالات کے حوالے سے دنیا کو گمراہ کرنے کی کوشش کی ہے۔

 انہوں نے کہا کہ اب اگلے مہینے سے مودی حکومت کے درجنوں وزرا صرف تباہی دیکھنے کشمیر کا دورہ کریں گے اورجھوٹ کا پرچار کریں گے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.