Thursday, 18 April 2024, 08:16:20 am
سیدعلی گیلانی کاجدوجہدآزادی کومنطقی انجام تک پہنچانےکےحوالےسےکشمیریوں کےعزم کااعادہ
January 19, 2019

 مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی نے اس حقیقت کے باوجود کہ بھارت کشمیری عوام پر مظالم کی ہر حد پار کرچکا ہے جدوجہد آزادی کو منطقی انجام تک پہنچانے کے حوالے سے کشمیریوں کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

ان خیالات کا اظہا ر انہوں نے سری نگر سے ضلع شوپیاں میں شہید زینت اسلام کے سوگواروں سے ٹیلیفون پرخطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے تحریک آزادی کو اس کے منطقی انجام تک پہنچانے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ کسی کو شہدا کے خون پر سودے بازی نہیں کرنے دی جائے گی۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.