Friday, 29 March 2024, 08:08:21 pm
پاکستان میں 74 عالمی غیرسرکاری تنظیمیں آزادانہ کام کررہی ہیں:تہمینہ
January 17, 2019

File Photo

سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ نے کہاہے کہ پاکستان میں چوہترعالمی غیرسرکاری تنظیمیں مختلف ترجیحی شعبوں میں آزادانہ کام کررہی ہیں۔

انہوں نے یہ بات اسلام آباد میں مختلف ملکوں کے سفیروں کوعالمی غیرسرکاری تنظیموں کی رجسٹریشن اورسرگرمیوں کے بارے میں پاکستان کی پالیسی کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے کہی۔سیکرٹری خارجہ نے غربت کے خاتمے، صحت ،پیشہ وارانہ تعلیم، سائنس وٹیکنالوجی، ماحولیاتی تحفظ، قدرتی آفات، کھیلوں اورثقافت کے شعبوں میں کام کرنے والی تنظیموں اور امداد دینے والے ممالک کی حوصلہ افزائی کی۔انہوں نے عالمی غیرسرکاری تنظیموں کے ایسے لائحہ عمل کے حوالے سے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیاجو قانون کی حکمرانی ،شفافیت او ر قومی ترقی کی ترجیحات پرمبنی ہو۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.