Sunday, 21 April 2019, 01:42:44 am

مزید خبریں

 
مذاکرات افغان تنازعے کا واحد حل ہیں،تجزیہ کار
January 17, 2019

معروف تجزیہ کاروں نے کہا ہے کہ مذاکرات افغان تنازعے کا واحد حل ہے اور تنازعے کے فریقوں کو افغانستان میں امن کیلئے تنازعے کے حل کے عمل میں لچک دکھانی چاہیے۔آج رات ریڈیو پاکستان کے خبروں اور حالات حاضرہ کے چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت افغان مسئلے میں منفی کردار ادا کررہا ہے اور پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی غرض سے تخریبی سرگرمیوں کیلئے افغان سرزمین استعمال کررہا ہے۔انہوںنے کہا کہ پاکستان نے افغانستان امن کیلئے ہر اقدام میں ہمیشہ تعاون کیا ہے اور افغانستان میں امن کا فروغ تمام شراکت داروں کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔تجزیہ کاروں میں ریٹائرڈ لیفٹیننٹ جنرل رضا محمد، ریٹائرڈ بریگیڈئر ٹیپوسلطان، عبداللہ گل اور ڈاکٹر حیدرمہدی شامل تھے۔