Friday, 19 April 2024, 02:32:25 pm
مشترکہ مزاحمتی قیادت نےگورنر مقبوضہ کشمیر کا دعویٰ مستردکردیا
January 17, 2019

 مقبوضہ کشمیر میں مشترکہ مزاحمتی قیادت نے گورنر ستیاپال ملک کے اس دعوے کو مسترد کیا ہے کہ مقبوضہ علاقے میں کوئی آپریشن آل آؤٹ نہیں ہورہا ہے۔

 سری نگر میں ایک بیان میں مزاحمتی قیادت نے کہا کہ بھارتی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ اور بری فوج کے سربراہ   بپن راوت  مقبوضہ علاقے میں جاری تلاش و محاصرے کی کارروائیوں کےلئے بارہا آپریشن آل آوٹ کی اصلاح استعمال کرچکے ہیں۔

مزاحمتی قیادت نے کہا کہ مقبوضہ وادی کے کونے کونے میں فوج اور دوسر ی فورسز موجود ہیں اور حقیقی اختلاف رائے اور اپنے احساسات سے متعلق عوام کی آواز کو جبراً دبایا جارہا ہے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.