Saturday, 20 April 2024, 10:56:44 am
گوگل نے عبدالحفیظ کاردار کے یوم پیدائش پر ڈوڈل جاری کردیا
January 17, 2019

بین الاقوامی سرچ انجن گوگل نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے پہلے کپتان عبدالحفیظ کاردار کے آج (جمعرات) 94 ویں یوم پیدائش پر خصوصی ڈوڈل جاری کیا ہے۔

ڈوڈل میں عبدالحفیظ کاردار کی تصویر لگائی گئی ہے جنہیں پاکستان کرکٹ کا بانی تصور کیا جاتا ہے۔

 عبدالحفیظ کار دار 17 جنوری 1925 کو پیدا ہوئے ۔

انہوں نے اپنی زندگی کے آخری برسوں میں سوئٹزر لینڈ میں پاکستان کے سفیر کے طور پر خدمات انجام دیں ۔

ان کا انتقال 21 اپریل 1996 کو اکہتر برس کی عمر میں ہوا۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.