Friday, 19 April 2024, 04:23:28 pm
پاکستان اورسعودی عرب کےدوطرفہ تعاون کےفروغ کےلئےمتعددمفاہمتی یادداشتوں پردستخط
January 18, 2018

وزیر تجارت پرویزملک نےکہا ہے کہ پاکستان کی سرمایہ کاردوست پالیسیاں غیرملکی سرمایہ کاروں کو سازگار ماحول فراہم کرتی ہیں۔بدھ کو اسلام آباد میں پاک اور سعودی عرب کے مشترکہ وزارتی کمیشن کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ سعودی عرب کو متبادل توانائی کے منصوبوں زراعت اور افزائش حیوانات کے شعبوں میں سرمایہ کاری کرنی چاہیے۔

وفاقی وزیر تجارت نے دونوں ملکوں کے درمیان ثقافتی تبادلوں اور کھیلوں کے شعبوں میں تعاون کی ضرورت پر زوردیا۔انہوں نے کہاکہ پاکستان اور سعودی عرب کو تعاون کی نئی راہیں تلاش کرنی چاہئیں۔

سعودی عرب کے وزیر تجارت نے دوطرفہ تجارت کا حجم بڑھانے پر زوردیا۔

اس موقع پر پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کے فروغ کےلئے مفاہمت کی متعدد یادداشتوں پر دستخط بھی کئے گئے۔

 

Error
Whoops, looks like something went wrong.