Thursday, 25 April 2024, 05:07:42 am
پاکستان اور امریکہ کے درمیان معمول کا مذاکراتی عمل جاری ہے:وزیراعظم
January 18, 2018

وزیراعظم شاہدخاقان عباسی نے کہاہے کہ پاکستان اور امریکہ کے درمیان تمام سطحوں پر معمول کا مذاکراتی عمل جاری ہے۔

وہ اسلام آباد میں ایک نجی ٹیلی ویژن چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے ایک سوال کاجواب دے رہے تھے۔

پاکستان کے بارے میں بھارتی آرمی چیف کے بیان سے متعلق ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ بھارت کے کئی مقاصد ہوسکتے ہیں مگر اسے کنٹرول لائن کی صورتحال کاا دراک ہوناچاہیے۔

انہوں نے پاکستان اوربھارت کے درمیان جنگ کے امکانات کو مسترد کردیا اور کہا کہ دونوں ممالک کو کشیدگی سے گریز کرناچاہیے۔انہوں نے کہاکہ جنگ کاکوئی خطرہ نہیں ہے۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان نے کبھی یکطرفہ کارروائی نہیں کی اور ہمیشہ مذاکرات کیلئے تیار رہا مگر اس طرح کے مذاکرات احترام پرمبنی اورجموں و کشمیر کے بنیادی تنازعے پر سمجھوتہ کئے بغیر ہونے چاہئیں۔

مسئلہ افغانستان کےبارے میں وزیراعظم نے کہاکہ پاکستان نے افغانوں کی قیادت میں افغان امن عمل کی ہمیشہ حمایت کی پاکستان سمیت دنیا صرف ایک سہولت کار کاکرداراداکرسکتی ہے۔

انہوں نے دنیا پر زوردیا کہ وہ پاکستان میں تیس لاکھ افغان پناہ گزینوں کی واپسی کے عمل میں مدد دے۔

ایک اور سوال کے جواب میں شاہدخاقان عباسی نے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ (ن) اپنی پانچ سالہ کارکردگی اور ترقیاتی کام کی بنیاد پر آئندہ انتخابات میں حصہ لے گی۔

انہوں نے کہاکہ آئندہ عام انتخابات جولائی2018 میں ہونگے ۔ تمام سیاسی جماعتیں ملک میں جمہوریت کے تسلسل کی خواہشمند ہیں۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.