Thursday, 25 April 2024, 09:39:04 pm
حکومت بیمارصنعتی یونٹوں کی بحالی کےلئےمتعدداقدامات کررہی ہے:راناافضل
January 17, 2018

خزانہ کے وزیر مملکت رانا محمد افضل خان نے کہا ہےکہ حکومت ملک میں بیمار صنعتی یونٹوں کی بحالی کے لئےمتعدد اقدامات کررہی ہے۔بدھ کوقومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران ایک سوال کاجواب دیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ مقامی صنعت کاروں کےلئے ادویہ سازی، ٹیکسٹائل انڈسٹری، شمسی توانائی، ہوا بازی، کان کنی اور زراعت پر مبنی صنعتوں میں متعدد مراعات دستیاب ہیں۔

ایک سوال پر انہوں نے کہاکہ یکساں صنعتی پالیسی اختیار کی گئی ہے اور ملک میں کسی شعبے کے ساتھ خصوصی یا امتیاز ی سلوک نہیں کیا جارہا۔رانا محمد افضل نے کہاکہ وزیراعظم صنعتی ریفنڈز سے متعلق دو یا تین ہفتے میں ایک جامع پیکیج کااعلان کریں گے۔ایک اور سوال پر رانا محمد افضل خان نے ایوان کو بتایا کہ حکومت نے ناجائز ذرائع سے حاصل آمدن کی غیر ملکی بینکوں میں منتقلی کے بارے میں معلومات کے حصول کےلئے مختلف اقدامات کئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ہم اس ماہ سے سوئیزرلینڈ کے بنکوں میں پاکستانی شہریوں کے اکاونٹس سے متعلق معلومات کا تبادلہ کررہے ہیں۔

ایک توجہ دلاو نوٹس کے جواب میں خزانہ کے وزیر مملکت نے کہاکہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام قومی سماجی اقتصادی رجسٹری کی تجدید کے لئے ایک ملک گیر سروے کررہا ہے جس کے بعد مستحق افراد کو کارڈ جاری کردئیے جائیں گے۔

رانا محمد افضل خان نے کہاکہ سروے اس وقت آزمائشی مرحلے میں ہے اور اس کی تکمیل کے بعد قومی سطح پر اندراج کا اگلا مرحلہ شروع ہوگا، انہوں نے کہاکہ اب تک 14 اضلاع میں سروے مکمل کر لیاگیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ سروے میں خامیوں کو دور کرنے کے لئے تیسرے فریق کی خدمات بھی حاصل کی جائیں گی۔

قومی اسمبلی میں آج تین بلوں کی منظوری بھی دی جن میں وفاقی ملازمین کے بہبود فنڈ اور گروپ انشورنس کا ترمیمی بل 2017 میرین انشورنس بل 2017 اور کارپوریٹ ری ہیبیلیٹیشن بل 2017 شامل ہیں۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.