Friday, 19 April 2024, 11:53:02 pm
گوتریزکاروہنگیامسلمانوں سےمتعلق بنگلہ دیش اورمیانمارکےدرمیان معاہدے پراظہارتشویش
January 17, 2018

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انٹونیو گوتریزنےاقوا م متحدہ کےپناہ گزینوں کے ادارےکونظرانداز کرتے ہوئے روہنگیا مسلمانوں کی وطن واپسی سے متعلق بنگلہ دیش اورمیانمار کے درمیان معاہدے پر تشویش کااظہار کیا ہے۔

نیویارک میں ایک نیوز کانفرنس سےخطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ہمیں اعتماد ہےکہ یہ انتہائی ضروری ہوگاکہ پناہ گزینوں کی واپسی کے عمل میں اقوام متحدہ کے پناہ گزینوں سے متعلق ادارے کو مکمل طور پر شامل کیا جائے گا تاکہ اس بات کی ضمانت دی جاسکے کہ یہ واپسی بین الاقوامی اصولوں کے مطابق ہو۔

عالمی ادارے کے سیکرٹری جنرل نے کہاکہ یہ ضروری ہے کہ یہ واپسی رضا کارانہ طورپر ہو جس میں روہنگیا مسلمانوں کی کیمپوں کی بجائے اپنے گھروں میں واپسی کی اجازت دی جائے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.