Thursday, 25 April 2024, 05:18:51 pm
بھارت اور اسرائیل کااسلام کیخلاف گٹھ جوڑ ہے:آصف
January 18, 2018

وزیرخارجہ خواجہ محمدآصف نے کہاہے کہ بھارت اور اسرائیل کااسلام کیخلاف گٹھ جوڑ ہے جس کاثبوت مسلمان علاقوں پراُن کے قبضے سے ملتاہے۔

ایک نجی چینل سے انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ بھارت نے کشمیر کے علاقے پرجبکہ اسرائیل نے فلسطین کے وسیع علاقے پرقبضہ کررکھا ہے۔

وزیرخارجہ نے کہاکہ پاکستان نے اسرائیل کو کبھی تسلیم نہیں کیا اور بھارت گجرات میں مسلمانوں کی ایک بڑی تعداد کے قتل عام میں ملوث تھا۔

دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کاذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پاکستان کی بہادر مسلح افواج پوری قوت سے دہشت گردی کیخلاف جنگ کررہی ہیں اور انہوں نے اس سلسلے میں متعدد کامیابیاں حاصل کی ہیں۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.