File Photo

بنگلہ دیش نے کہا ہے کہ میانمار اس کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کررہا ہے
16 ستمبر 2017 (20:49)
0

بنگلہ دیش نے کہا ہے کہ میانمار بار بار اس کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کررہا ہے اور خبردار کیا ہے کہ مزید اشتعال انگیز اقدامات کے سنگین نتائج نکلیں گے۔

ڈھاکہ میں میانمار کے سفارتخانے کے اعلیٰ عہدیدار کو طلب کرکے بتایا گیا کہ ڈرون طیارےNaypyidaw اور ہیلی کاپٹروں نے رواں ماہ تین بار اس کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی ہے۔