File Photo

اقتصادی راہداری کی وجہ سے خیبرپختونخوا کاروباری سرگرمیوں کا مرکز بن گیا:خٹک
16 ستمبر 2017 (20:45)
0

خیبرپختونخوا کے وزیر اعلیٰ پرویز خٹک نے کہا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری کی وجہ سے صوبہ اقتصادی اور کاروباری سرگرمیوں کا مرکز بن گیا ہے۔ انہوں نے ہفتہ کے روز نوشہرہ میں ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوشہرہ کے قریب موٹروے پر چالیس ہزار کینال رقبے پر صنعتی علاقہ قائم کیا جائے گا۔

پرویز خٹک نے کہا کہ ملائیشیا کی حکومت کے تعاون سے غازی کے مقام پر حلال انڈسٹریز قائم کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ پاک فضائیہ کے اشتراک سے نوشہرہ میں نیشنل پارک تعمیر کیا جارہا ہے۔