ترک وزیراعظم نے استنبول میں وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات میں دوطرفہ اقتصادی تعلقات کو مزید فروغ دینے کا عزم ظاہر کیا ہے
16 ستمبر 2017 (20:30)
0

پنجاب کے وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف نے ہفتہ کے روز ترکی میں استنبول میں ترکی کے وزیراعظم بن علی یلدرم سے ملاقات کی۔

اس موقع پر بن علی یلدرم نے اپنی حکومت کی طرف سے پنجاب حکومت کو مواصلات، صحت اور کم آمدنی والے خاندانوں کیلئے مکانات سمیت مختلف شعبوں میں مکمل تعاون کا یقین دلایا۔
انہوں نے کہا کہ ترکی کی حکومت ٹھوس اقتصادی شراکت داری تشکیل دینے کیلئے پاکستان کی قیادت کے ساتھ مل کر کام کررہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں بے شمار قربانیاں دی ہیں اور کسی ملک کو اس سلسلے میں پاکستان پر نکتہ چینی کرنے کا کوئی حق نہیں ہے۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ علاقائی اور بین الاقوامی مسائل کے بارے میں پاکستان اورترکی کا موقف یکساں ہے۔
انہوں نے کہا کہ ترکی کی حکومت ، اس کی قیادت اور عوام نے ہر قومی سانحہ پر پاکستان کا ساتھ دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان اتحاد اور اجتماعی کوششوں کے ذریعے دہشتگردی اور انتہاء پسندی کے چیلنجوں کا مقابلہ کررہا ہے۔