File Photo

نیویارک میں دو روزہ قومی کانفرنس میں اسلامی تہذیب کی اقدار کو اجاگر کیا جائے گا
16 ستمبر 2017 (19:33)
0

مسلم ورلڈ لیگ کل سے نیویارک میں دو روزہ قومی کانفرنس کا اہتمام کررہی ہے جس میں اسلامی تہذیب کی اقدار کو اجاگر کیا جائے گا۔ دنیا بھر سے اسلامی اداروں کے نمائندے ، ان کے امریکی ہم منصب اور دنیا کے مختلف حصوں سے نامور شخصیات کانفرنس میں شرکت کریں گی۔

لیگ کے سیکرٹری جنرل شیخ محمد بن عبدالکریم العیسیٰ نے کہا ہے کہ کانفرنس کا مقصد دیگر تہذیبوں سے موازنہ کرنا ہے۔ کانفرنس کے موقع پر مسلم اور امریکی طلبہ کے درمیان مباحثے کا اہتمام بھی کیا جائے گا۔