آزاد کشمیر کے صدر اور وزیراعظم کاعالمی برادری پر مقبوضہ کشمیر میں پیلٹ گنز کا استعمال بند کرانے پر زور
16 ستمبر 2017 (19:27)
0

آزاد کشمیر کے صدر سردار محمد مسعود خان اور وزیراعظم راجا فاروق حیدر خان نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ اپنا اثر ورسوخ استعمال کرتے ہوئے مقبوضہ کشمیر میں پیلٹ گنز کا استعمال بند کرائے۔

دونوں رہنمائوں نے ہفتہ کے روز مظفرآباد میں ملاقات کے دوران ایمنسٹی انٹرنیشنل کی رپورٹ کا خیرمقدم کیا جس میں بھارت سے مقبوضہ وادی میں پرامن مظاہرین پر پیلٹ گن جیسے مہلک ہتھیار کا استعمال بند کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
انہوں نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی بگڑتی ہوئی صورتحال اور مقبوضہ وادی میں مسلم اکثریت کو اقلیت میں تبدیل کرنے کی بھارتی سازش پر گہری تشویش ظاہر کی۔