وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی نے اس موقع پر ایک واک کی قیادت بھی کی۔

ساحلی علاقوں کی صفائی کے حوالے سے دن
16 ستمبر 2017 (17:32)
0

ملک کے ساحلی علاقوں کی صفائی کے دن کے حوالے سے جو آج منایا جارہا ہے ایک تقریب سی ویو کراچی میں منعقد ہوئی ۔اس موقع پر موسمیاتی تبدیلی کے وفاقی وزیر مشاہد اﷲ خان مہمان خصوصی تھے ۔
انہوں نے اس موقع پر ایک واک کی قیادت بھی کی جو ساحلی علاقوں کو صاف رکھنے کے بارے میں لوگوں میں آگاہی پیداکرنے کیلئے منعقد کی گئی تھی۔سینیٹر مشاہد اﷲ نے کہاکہ سمندر اور جھیلوں کو آلودگی سے پاک رکھنے کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں ۔