عراقی فوج کی عکاشات کاقبضہ داعش سے واپس لینے کیلئے کئی طرف سے کارروائی
16 ستمبر 2017 (17:15)
0

عراق میں سرکاری فوج نے شام کی سرحد کے قریب عکاشات کا قبضہ داعش سے واپس لینے کیلئے کئی طرف سے کارروائی شروع کی ہے ۔مشترکہ فوجی کمان کے ترجمان بریگیڈئر جنرل یحییٰ رسول نے کہا ہے کہ اس کا رروائی کا مقصد سرحدی علاقوں اور بغداد کو اردن اورشام سے ملانے والی اہم ہائی وے کے شمالی علاقوں کومحفوظ بنانا ہے ۔
ترجمان نے کہاکہ امریکہ کی زیرقیادت اتحاد نے فوج کے مختلف دھڑوں کو فضائی امداد فراہم کرنے کی پیشکش کی ہے ۔