بلوچستان حکومت کے دوردراز علاقوں کے لوگوں کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کیلئے تمام ضروری اقدامات
16 ستمبر 2017 (17:02)
0

بلوچستان حکومت دوردراز علاقوں کے لوگوں کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کیلئے تمام ضروری اقدامات کررہی ہے ۔ہفتہ کوقلعہ سیف اﷲ میں مختلف وفودسے باتیں کرتے ہوئے پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈیپارنمنٹ کے صوبائی وزیر نواب ایاز خان جوگیزئی نے کہاکہ پانی کی قلت پر قابو پانے کیلئے صوبے کے دور دراز کے دیہات میں واٹر پمپس لگائے جائیںگے۔

انہوں نے کہاکہ گورنر کے خصوصی فنڈ سے ژوب شہر اوراس کے نواحی علاقوں کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے ایک بڑے منصوبے پرکام جاری ہے جس پر 5 کروڑ لاگت آئے گی ۔