گلگت بلتستان میں اقتصادی زون قائم کرنے کے حوالے سے منصوبے کے قابل عمل ہونے کی رپورٹ کی تیاری کا عمل جاری
16 ستمبر 2017 (16:55)
0

چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت گلگت بلتستان میں ایک اقتصادی زون قائم کرنے کے حوالے سے منصوبے کے قابل عمل ہونے کی رپورٹ کی تیاری کا عمل جاری ہے۔

سرکاری ذرائع نے ریڈیوپاکستان کے گلگت کے نمائندے کو بتایا کہ حکومت نے منصوبے کیلئے گلگت کے علاقے مقپون داس میں اڑھائی سوایکڑ اراضی حاصل کرلی گئی ہے ۔
ذرائع کے مطابق حکومت نے MINAWAR گلگت میں بھی صنعتی زون کے قیام کیلئے ایک سو ساٹھ ایکڑا اراضی حاصل کی ہے ۔