ورلڈ الیون کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی پاکستان کا تاریخی دورہ کرنے کے بعد واپس دوبئی چلے گئے
16 ستمبر 2017 (16:45)
0

ورلڈ الیون کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی پاکستان کا تاریخی دورہ کرنے کے بعد واپس دوبئی چلے گئے ۔ ورلڈ الیون کے دورے سے پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی میں مدد ملے گی۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے حکام نے لاہور کے ہوائی اڈے پر انھیں گرمجوشی کے ساتھ رخصت کیا ۔اس موقع پر ورلڈ الیون کے کپتان فاف ڈوپلیسی نے امیدظاہر کی کہ اس دورے کے بعد دوسری ٹیمیں بھی پاکستان آئیںگی ۔
انہوں نے کہاکہ انھیں پاکستان میں کھیلنے پر فخر ہے اور امیدظاہر کی کہ اس سے پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کو واپس لانے میں مدد ملے گی ۔